لاہور ( آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی چیئرمن عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ 20سے 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویزالٰہی سے گزارش کی کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں، انہیں تحریک انصاف کواہمیت دینی چاہیے لیکن وہ مسلم لیگ (ق) کے ان لوگوں کو نواز رہے جو اسمبلیوں میں بھی نہیں، اپنی مرضی سے مشیر بھرتی کر رہے یہ زیادتی ہے،
اسے دو نمبری کہوں تو بری بات نہیں، پرویزالٰہی کو گجرات کے بجائے باقی اضلاع میں زیادہ کام کرواناچاہیے۔جلیل شرقپوری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 20یا 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی تحلیل کردینی چاہیے، اگر عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑدی، تو ایک ہفتے میں وفاقی حکومت بھی ٹوٹ جائے گی، پی ڈی ایم کی عزت بھی اسی میں ہے کہ الیکشن میں جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی سسٹم اتنا کمزور ہے کہ چور کو پکڑا ہی نہیں جاسکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں