فیصل آباد، غربت سے تنگ 5 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی

فیصل آباد (آئی این پی)غربت سے تنگ 5بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی، مسجد کی چھت سے گر کر مستری جاں بحق، الائیڈ ہسپتال میں ضروری کارروائیوں کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے،تفصیلات کے مطابق شورکوٹ محلہ قریشیاں والا کا رہائشی جاوید اقبال سبزی منڈی میں کام کرتا تھا کئی دنوں سے گھر میں تنگدستی کی وجہ سے اہلیہ 48 سالہ صغراں بی بی کیساتھ توں تکرار ہو جاتی تھی،

حسب معمول اسی بناء پر مذکوریہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر انتہائی قدم اٹھایا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی۔چنیوٹ محلہ سعید آباد کا 60 سالہ حسیب ولد جمیل مسجد کی تعمیر کے دوران چھت سے گر کر الائیڈ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close