فیصل آباد میں چور ڈاکو بے قابو، 24 گھنٹے میں 35 وارداتیں، عوام بے بس، پولیس خاموش تماشائی

فیصل آباد( آئی این پی) فیصل آباد میں چورڈاکو بے قابو‘مزید 35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ ڈاکو?ں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات لوٹ لئے‘ چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی چرا لئے پولیس واقعات کا سراغ نہ لگا سکی‘واقعات کے مطابق گلبہارکالونی میں وارث امین سے ڈاکو?ں نے موبائل فون چھین لیا‘پہاڑی گرا?نڈ سے سلمان کی گاڑی روڈ پرنس چوری ہوگئی‘ لال مل چوک سے صفدر کی دکان سے نامعلوم چور 4لاکھ مالیت کی بیٹریاں لے اڑے‘نثارکالونی میں نامعلوم چورایمان کی موٹرسائیکل لے گئے‘

سیٹلائٹ ٹا?ن سے محمد عباس کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات دس تولے ونقدی وغیرہ لے گئے‘ امین آباد میں وقاص کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘236ر۔ب میں افضل سے ڈاکو?ں نے موٹرسائیکل چھین لی‘الٰہی آباد میں عدنان کے موبائل فون‘نقدی وزیورات چوری ہوگئے‘79ج ب میں ڈاکو?ں نے رمنا کو لوٹ لیا‘محمود کالونی میں ہارون افضل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘239گ ب میں کاشف سے نقدی 55ہزار چھین لی گئی‘سٹی جڑانوالہ میں محمد تنزیل کی موٹروغیرہ چوری ہوگئیں‘119گ ب میں افتخار صدیق سے نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘راوی موڑ پر آصف سے موٹرسائیکل ‘نقدی لوٹ لی گئی‘لنڈیانوالہ میں فیصل سے نقدی 45ہزار چھین لی گئی‘381گ ب میں خضرحیات کے مویشی چوری ہوگئے‘277گ ب میں خرم شہزاد کی نقدی وغیرہ چوری ہوگئی‘لنڈیانوالہ سے حاجی محمد اسلم کی دکان سے نامعلوم چور کھاد وغیرہ لے گئے‘266گ ب میں شہزاد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘200ر۔ب میں نوید کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘پینم ہسپتال سے مدثرحسین کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘سرکلرروڈ سے اسامہ کا موبائل فون چوری ہوگیا‘سیف آباد میں رانا محمد خالد کی کیئرفارمیسی کے تالے توڑکر چورایک لاکھ دس ہزار کی نقدی لے اڑے‘پیرانوالہ چوک میں مدثر علی‘کلیم شہید پارک میں فیصل یعقوب کی گاڑیاں چوری ہوگئیں‘صدیق آباد میں نامعلوم چور ذکائ￿ اللہ کا بجلی کا میٹر لے اڑے‘احمد سٹی سے عدنان کے گھر کے باہر سے بھی چوربجلی کا میٹر لے گئے۔نشاط آباد میں ریاض سے ایک لاکھ ساٹھ ہزارکی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘محمد رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘114ج ب میں عثمان ‘النجف کالونی میں رانا منیر‘ریکس سٹی سے دانش ‘ریلوے کالونی میں نعمان‘کینال روڈ مدینہ ٹا?ن میں احمد وقاص‘ایڈن گارڈن میں بلال‘خیابان کالونی میں ریحان‘بولیدی جھگی میں اسامہ‘گرین ٹا?ن سے شیراز‘ہجویری ٹا?ن میں شاہزیب‘حاجی آباد میں وسیم‘بولیدی جھگی سے لیاقت‘ منصورآباد میں محمد انور‘ملک پور میں نعمان بھی وارداتوں میں لٹ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close