گوجرانوالا (آئی این پی) گوجرانوالا میں پولیس سب انسپکٹر نے شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر کے خلاف لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ مغوی لڑکی کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کے مقدمے میں تفتیش کیلئے چوکی انچارج ہمارے گھر آیا تھا اور میری بہن کو دیکھنے کے بعد سب انسپکٹرنے فون کالزکرنا شروع کردیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے زبردستی شادی کیلئے دبا ڈالا تو انکار پر بہن کو اغوا کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹربھی غائب ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں