پنجاب کا بڑا شہر، پیاز 3 سو روپے کلو، ٹماٹر 320 روپے کلو

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں پیاز کی قیمت3سوروپے کلو اور ٹماٹر کی قیمت320روپے کلو تک جاپہنچی ۔ دوہفتہ کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں
ہوشرباء اضافہ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں دوہفتہ قبل جو پیاز صرف80روپے فی کلو میں فروخت ہورہا تھا وہ اب تین سو روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ ٹماٹر جو ساٹھ روپے کلو میں فروخت کیا جارہا تھا

اسکی قیمت اسوقت 320روپے کلو تک جاپہنچی ہے جبکہ ان قیمتوںمیں روزانہ کی بنیاد پر مزید اضافہ کیا جارہاہے لیکن ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سبزی منڈی کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ غریب عوام اب پیاز اور ٹماٹر خریدنے سے بھی محروم دیکھائی دینے لگے ہیں۔۔۔۔

close