افسوسناک حادثہ، ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکلوں میں ٹکر، نوجوان جاں بحق

لاہور(آئی این پی)لاہور میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹان میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،

اویس نامی 17سالہ نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 26سالہ حماد جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق حادثے میں ون ویلر بھی زخمی ہوا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close