پاکستان کا 75واں یوم آزادی آزاد کشمیر بھر میں شایان شان طریقے سے منایا گیا، صدر، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پرچم کشائی کی،پاکستان ، آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آزادکشمیر بھر میں شایان طریقےسے منایا گیا آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی پاکستان کی مناسب سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

13 اور 14 اگست کی درمیان شب نلوچھی پل وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س نے آتش بازی ،پاکستان اورآزاد کشمیر کے ڈیجیٹل فلیگز کا افتتاح کیا دارالحکومت مظفرآباد میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی۔

اور مساجد میں پاکستان کے دفاع ترقی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاوں سے کیا گیا پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب مرکزی ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پر چم کشائی کی تقریب میں ۔ڈپٹی سپیکر چوہدری محمد ریاض، وزراء حکومت، ممبران اسمبلی،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سیکرٹریز حکومت، اعلیٰ فوجی و سول افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز سے قبل پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا۔ تقریب میں طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اس موقع پر بانیان پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ایک مستحکم فلاحی ریاست کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔۔۔۔

close