پیر نے گاڑی ہتھیانے کیلئے مرید کو قتل کردیا

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں پیر نے گاڑی پر قبضہ کرنے کیلئے شہری کو اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے چند مسافت پر واقع علاقے باٹا پور سے اغوا ہونے والے شہری کو یپر نے قتل کردیا۔مقتول اکبر علی اپنے پیر سید وسیم شاہ سے ملنے بدملہی گیا تھا

جس کے بعد واپس نہیں لوٹا، اہل خانہ نے اکبر سے رابطہ نہ ہونے پر باٹا پور تھانے میں اغوا کا مقدمہ دو روز قبل ہی درج کروایا تھا۔ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پیر سید وسیم شاہ نے گاڑی ہتھیانے کیلیے مرید اکبر علی کو قتل کیا، پولیس نے مقتول اکبر علی کی گاڑی ملزم کی بہن کے گھر سے برآمد کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکبر علی کے خون آلود کپڑے اور دیگر اشیا پیر خانے سے برآمد ہوئے ہیں تاہم مقتول کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close