بہاولنگر،آگ لگنے کے دو مختلف واقعات ، لاکھوں روپے کی کپاس جل کر خاکستر ہو گئی

بہاولنگر/ہارون آباد(آئی این پی)آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کی کپاس جل گئی۔تفصیلات کے مطا بق آگ لگنے کے دو مختلف واقعات ہوئے پہلا واقع علاقہ ڈاہرنوالہ میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر کپاس کے ڈھیروں کو آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اسی طر ح فور ٹ عباس میں بھی نجی فیکٹری میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی

جس سے کپاس جل گئی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close