مولانا فضل الرحمن دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کے عادی ہیں،بلاول کے بعد مولانا کیساتھ اب شہبازشریف ہاتھ کرینگے‘ ترجمان پنجاب حکومت کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا اور ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو رد کر دیں گے-ڈیرہ غازی خان کی سڑک پرسجائی چھوٹی سی جلسہ گاہ میں کرسیاں زیادہ او رلوگ کم ہیں -ڈیرہ غازی خان کے لوگ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محبت کرتے ہیں –

پی ڈی ایم کی پٹاری میں صرف چلے ہوئے کارتوس رہ گئے ہیں -چچااو ربھتیجی کبھی بھی ایک تھے،نہ ہیں او رنہ ہوں گے-جہاں بھتیجی ہوتی ہے وہاں چچا غائب ہوتے ہیں او رجہاں چچا ہوتے ہیں وہاں بھتیجی غائب-مولانا فضل الرحمن ہمیشہ دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کے عادی ہیں -مولانا یاد رکھیں کہ جوہاتھ بلاول نے ان سے کیا ہے اب شہبازشریف ان سے کریں گے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں،منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے-پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکاہے-

آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے-دیانتداری، ایمانداری او رشفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close