زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت سے متعلق بڑی اچھی خبر

پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت سستا ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں زندہ مرغی کی نئی قیمت 375 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو پہلے 385 روپے تھی۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا، جبکہ انڈے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ایک پیٹی انڈے کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 10,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close