42 پولیس اہلکار معطل

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں 42 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اعلامیے کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو چیک پوسٹ پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے متعلقہ احکامات کے باوجود ڈیوٹی انجام نہیں دی۔

اس سنگین غفلت کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی اہلکاروں سے باضابطہ طور پر وضاحت طلب کرے گی اور ان کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف محکمانہ نظم و ضبط پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ سیکیورٹی معاملات کو بھی متاثر کرتے ہیں، اس لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close