خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن: حکومت اور اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار طلحہ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہو کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوتے تو حکومت اور اپوزیشن مشترکہ طور پر ان کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے لیے ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما بھی اجلاس کا حصہ تھے۔ طلحہ محمود کے مطابق طے پایا ہے کہ سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 6 حکومت اور 5 اپوزیشن کے حصے میں آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close