دریا میں نہانے پر پابندی عائد

دریا میں نہانے پر پابندی عائد۔۔۔۔۔۔۔۔ پشاور: دریائے سوات میں حادثے کے بعد لوئر دیرمیں ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ضلع انتظامیہ لوئر دیر نے دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے تاہم انتظامیہ کی پابندی کے باوجود لوگ دریا میں نہانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے تجاوزات کی خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اُدھر نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے کابل کے کنارے سیاحتی مقامات پر سیروتفریح پر پابندی لگادی گئی جبکہ دریا کنارے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ضلع سوات میں بھی بغیر این اوسی کہ کسی کشتی کو دریا میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دفعہ 144کے نفاذ کے بعد سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو دریا کنارے آنے سے بھی روک دیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close