فائرنگ، عدالت جانیوالے افراد زخمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چاسدہ روڈ کے قریب پیش آیا، فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں