پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس پر فائرنگ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں