پشاور یونیورسٹی کی طرف سے مقتول صحافی ارشد شریف کی خدمات کا اعتراف

پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

خیبر پختون خوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے۔مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close