خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں چاروں صوبوں میں کم

خیبر پختون خوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں سے نسبتاً کم ہیں۔

جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق آئی جی بلوچستان کی ماہانا تنخواہ خیبر پختون خوا کے آئی جی سے 3 لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ ہے۔بلوچستان کے ایس پی کی تنخواہ خیبر پختون خوا کے ایس پی سے 2 لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا نے پولیس فورس کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close