نوشہرہ (پی این آئی) ‘جیو نیوز‘ کے نمائندے اور سینئر صحافی مشتاق پراچہ انتقال کر گئے۔۔۔۔
اہلِ خانہ کے مطابق مشتاق پراچہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، وہ نوشہرہ پریس کلب کےصدر بھی تھے۔۔۔۔ مرحوم کے بیٹے کے مطابق مشتاق پراچہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے نوشہرہ کلاں میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔ مشتاق پراچہ ’جیو نیوز‘ کے ساتھ 22 سال سے زائد عرصے سے وابستہ تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں