مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں سولرائزیشن منصوبے کا اجراء کیا گیا، ای بیلیٹنگ کے ذریعے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ساڑھے 32 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم میں سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں، ضم اضلاع کے30 ہزار گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔
مشیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کا توانائی کے بحران کے حل کی جانب یہ انقلابی قدم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں