تحریک انصاف کی صوبائی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری

پشاور: جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کےبعدتنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ اس فیصلے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنی توجہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close