لکی مروت میں خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار موٹر سائیکل پر تھانے جا رہے تھے۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس نے جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں