گنڈاپور پر درج مقدمات، تفصیل افشاء ہو گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی، اُن پر پنجاب میں 56 مقدمات درج ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 56 مقدمات درج ہیں، جن میں سب سے زیادہ اسلام آباد میں 32 ہیں۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4، حسن ابدال میں 2 جبکہ گوجرانوالہ اور حضرو میں 1،1 مقدمہ درج ہے۔دستاویز کے مطابق علی امین گنڈاپور پر درج مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی دفعات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close