پرویز خٹک نے پھر پارٹی تبدیل کر لی

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے جنرل سیکریٹری ملک حبیب نور کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

اپنے بیان میں ملک حبیب نور نے کہا کہ پرویزخٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پارٹی کےچیئرمین محمود خان ہیں۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتِ حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی تھی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں