پشاور حیات آباد، فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر برگیڈ کی 20 گاڑیاں مصروف

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 20 فائر وہیکلز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، متاثرہ فیکٹری کے ارد گرد اور مزید فیکٹریاں بھی بنی ہوئی ہیں، جہاں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق آگ دوپہر ایک بجے لگی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close