وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔
سی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی بنائی دی جائے گی۔سی ایم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے پارٹی قائدین اور منتخب اراکین کو ذمے داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں