پشاور میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر موبائل فون کے سگنل غائب ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں انٹر نیٹ سروس بھی انتہائی سست ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں کئی روز سے موبائل نیٹ ورک جزوی متاثر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک انٹر نیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔
پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں