خیبرپختونخوا میں پولیس کی بھرتی، کتنے جعلی امیدوار پکڑے گئے؟

خیبر پختون خوا میں ایٹا کے زیرِ اہتمام پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 76 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔

ایٹا حکام کا کہنا ہے کہ پولیس میں بھرتی کے لیے جعلی امیدوار اصل امیدواروں کی جگہ بھرتی ٹیسٹ دے رہے تھے۔حکام کے مطابق انہوں نے پشاور اور کوہاٹ میں ٹیسٹ کے دوران 12، 12 جعلی امیدواروں کو پکڑا ہے۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ لکی مروت میں 31 اور ٹانک میں 10 جعلی امیدوار ٹیسٹ کے دوران پکڑے گئے۔

تمام جعلی امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close