خیبرپختونخوا، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

محکمۂ ٹرانسپورٹ خیبر پختون خوا نے صوبے میں ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے پی کے کے مطابق مختلف روٹس پر گاڑیوں کے کرایوں میں 2 سے 14 روپے تک کی کمی کی جائے۔پشاور سے کوہاٹ تک کوچ کا کرایہ 170 روپے، اے سی بس کا کرایہ 183 روپے، پشاور سے چترال تک کوچ کا کرایہ 953 روپے، اے سی بس کا کرایہ 1026 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کرایوں میں کمی کے بعد پشاور سے مردان تک کوچ کا کرایہ 151 روپے، اے سی بس کا کرایہ 163 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک کوچ کا کرایہ 835 روپے، اے سی بس کا کرایہ 899 روپے اور پشاور سےایبٹ آباد تک کوچ کا کرایہ 509 روپے، اے سی بس کا کرایہ 548 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close