مشتعل شہریوں کا پشاور میں گرد سٹیشن پر دھاوا

پشاور میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل شہریوں نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر تمام فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند کرادی، مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے۔ ترجمان کے مطابق گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 91 فیصد، محمد زئی فیڈر پر لائن لاسز 89 فیصد جبکہ گل بیلہ فیڈر پر لائن لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں۔ترجمان کے مطابق لائن لاسز زیادہ ہونے کی وجہ سے ان فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close