پشاورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین نے پولیس اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں پرپتھراؤ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما بھی آپریشن رکوانے کیلئے متحرک نظر آئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا جس دوران مظاہرین نے پولیس اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کے شدید ردعمل کے بعد رنگ روڈ ایک طرف سے بند کر دیا گیا۔دوسری جانب آپریشن رکوانے کےلیے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی بھی متحرک نظر آئے۔
ایم پی اے فضل الٰہی نےآپریشن کو غیر قانونی قرار دیا اور پی ڈی اے حکام سے تکرار کی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ادھر پی ڈی اے حکام نے ایم پی اے فضل الٰہی پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں