پشاور میں کچرے کے ڈھیر میں دہماکہ، 10 سالہ بچے کی جان چلی گئی

پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

کچرے کے ڈھیر میں دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا: پولیس،پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا، کباڑ کا کام کرنے والے بچے کو کچرے کے ڈھیر سے ہینڈ گرینیڈ ملا، بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوا۔ایس پی رورل ڈویژن نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close