ٹانک کے علاقے برہ خیل میں ایس ایچ او سمیع بارکزئی کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایس ایچ او سمیع بارکزئی کا بھتیجا جاں بحق ہو گیا۔ڈی پی او نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سمیع بارکزئی کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں