علی امین گنڈاپور کو افغان صوبے کا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا گیا

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سے شروع میں پازیٹیو بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اُٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے امن و ترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کا ساتھ دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے گالم گلوچ کرتی ہے اسے جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، تحریکِ انصاف کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close