کار پر فائرنگ، علاقے کی اہم شخصیت جاں بحق

اپر اورکزئی کے علاقے غوز گڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ویلج کونسل چیئرمن عنایت الرحمٰن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کے مطابق علاقہ غوز گڑھ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجےمیں ویلج کونسل چیئرمین عنایت الرحمٰن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close