پشاور میں چالان کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
نشتر آباد چوک میں چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں گاڑی کو تیزی سے ٹریفک اہلکاروں کی طرف آتے اور انہیں ٹکر مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ گلبہار میں درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اہلکاروں نے ڈرائیور کو چالان کیا تھا، چالان کرنے پر ڈرائیور نے طیش میں آکر2 آگے کھڑے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون نمبرز ٹریس کرکے انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں