باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں

باجوڑ کے سلارزئی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں