200 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج 200 سیاحوں کو کمراٹ ویلی سے بحفاظت نکالا گیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وادیٔ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن محکمۂ سیاحت، ٹورازم پولیس اور مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں دوجنگا، آبشار، کالا چشمہ کے مقام پر سیاحوں کو ٹورازم پولیس نے ہوٹل میں اکٹھا کر لیا ہے، تمام سیاحوں کو کالام کے راستے سے باحفاظت لے جایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close