خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، کون کون شامل؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کر کے منظوری کیلئے گورنر فیصل کریم کُنڈی کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے احتشام علی کو مشیر صحت اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور نیک محمد کو بھی معاون خصوصی برائے ریلیف بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قاسم علی شاہ کو وزیر صحت سے ہٹا کر سماجی بہبود کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close