خیبرپختونخوا کے سینئر سیاستدان کا انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 2024ء کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا، صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا بھی سوچھ رہا ہوں، پشاور کے عوام نے بہت پیار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close