خبردار، خیبرپختونخوا کے نجی ڈرائیونگ سکولوں کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار

پشاور میں نجی ڈرائیونگ اسکولز کو جاری کیے گئے پولیس رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹس غیر قانونی قرار دے دیے گئے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے خیبر پختون خوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ محکمۂ پولیس میں ڈرائیونگ اسکولز کی رجسٹریشن غیر قانونی ہے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی ڈرائیونگ اسکولز کی رجسٹریشن کا اختیار محکمۂ ٹرانسپورٹ کے پاس ہے۔مراسلے کے مطابق ڈرائیونگ اسکولز کو محکمۂ ٹرانسپورٹ میں رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close