شکیل خان کو ہٹانے کی وجہ کا ترجمان وزیر اعلیٰ نے انکشاف کر دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان نے کہا کہ 15 اگست کو شکیل خان کو گڈ گورننس کمیٹی کی سفارشات پر ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شکیل خان نے 16 اگست کو اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کیا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید کہا کہ شکیل خان نے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی حکومت پر الزامات لگائے۔اُن کا کہنا تھا کہ شکیل خان استعفے سے تاثر دے رہے تھے کہ جیسے انہوں نے صوبائی وزارت سے احتجاجاً استعفا دیا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close