اپر کوہستان، چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، کتنے دریا میں ڈوب گئے؟

اپر کوہستان کے علاقے برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے۔

ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،آپریشن میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔علاقہ ڈی ایس پی سجاد خان کے مطابق تینوں افراد دریائے سندھ پر لگی چھوٹی چیئر لفٹ کے ذریعے دریا کے ایک کنارے سے دوسری طرف جا رہے تھے کہ اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے دریا میں ڈوب گئے۔انہوںنے بتایا کہ ڈوبنے والوں کے نام نصیب، شیر اور فدا معلوم ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close