خیبر اور لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، جانی نقصان ہو گیا

خیبر پختون خوا میں خیبر کے علاقے جمرود اور لوئر دیر کے علاقے جندول میں پولیس کی چیک پوسٹس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔

لوئر دیر میں جندول میں تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید ہوا، حملے میں دستی بم اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا۔پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔دوسری جانب خیبر میں جمرود تحصیل کمپاؤنڈ اور سخی پل پولیس پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close