پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیری فارم والوں کو دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے۔۔۔۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا پر حکومتی مؤقف دیتےہوئے صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نےکہا کہ صوبے بھر میں دودھ کو چیک کرنے کےلیے 583 نمونے لیےگئے، ٹیسٹ کے دوران 7 اعشاریہ 2 فیصد دودھ کے نمونے درست قرار دے دیے گئے جب کہ بقیہ دودھ میں ملاوٹ پائی گئی۔۔۔۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ڈیری فارم والوں کو دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے تاکہ دودھ میں دیگر خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ نہ ہو سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں