پشاور(آئی این پی )ملک بھر کی طرح ہزارہ ڈویڑن میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا جس کے تحت الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا اور ملک بھر کے آر او زدفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا جارہا ہے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے۔
امیدوارکاغذات نامزدگی متعلقہ آر اوز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سوروپے فیس ادا کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی بیس تا بائیس دسمبر متعلقہ آر اوز آفس میں جمع کرانا ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں 22 دسمبرتک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او زآفس کو فراہم کریں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال24.12.2023 چو بیس تا30.12.2023 تیس دسمبر ہوگی. اور اعتراضات تین جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دس جنوری تک سنی جائیں گی۔امیدواروں کی نظر ثانی فہرست11جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی،13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ ملک بھر میں2023کی و وٹر زلسٹ کے اعداد و شما ر کے مطا بق ووٹرزکی کل تعداد 12کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار7 سو 60 ہے جن میں 53.87مرد اور 46.13 فیصد خوا تین شامل ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں