پشاور(آئی این پی )میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ گزشتہ 9 سالوں سے خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا اور اس کھنڈرات کو حقیقی معنوں میں تبدیل کر کے پشاور کو ایک دفعہ پھر پھولوں کا شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے،گذشتہ روز میئر پشاور حاجی زبیر علی نے سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی کے ہمراہ پلو سئی راحت آباد کا دورہ کیا اس دوران ایک کھلی کچہری کا بھی انعقادکیاگیاتھا
اس دوران ڈاکٹر مسعود گل، مولانا سیف الرحمن، چیئرمین عظمت، چیئرمین شا ہد خلیل، گوہر ارباب کریم خان، محمود الحسن، فیاض خان، اور دیگر علاقے کے مشران بھی موجود تھے، اس موقع پر راحت آباد اور پلوسئی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بزرگ عمائدین اور نوجوانوں کی کھلی کچہری میں اپنے مسائل سے میئر پشاور کو آگاہ کیا جس میں بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ، راحت کے راستوں میں ترقیاتی کام، شاہ جی خیل اور مغلز راحت آباد میں عوام کی سہولت کے لیے سٹریٹ لائیٹس، 900 فٹ گیس پائپ لائن 4 انچی، مین ڈرین چڑیا گھر سے حاجی خیل تک اور ساتھ محمد آباد میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام وغیرہ شامل تھے اس دوران میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور انہیں مایوس نہیں کرینگے اعلانات نہیں بلکہ عملی کام کرینگے عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے خود عوام کے درمیان رہتا ہوں تاکہ انکے مسائل انکے دہلیز پر حل کرسکوں، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کے لیے سپورٹس سامان، اور مختلف مساجدوں کے لیے سولرز سسٹم بھی فراہم کرینگے، اس موقع پر میئر پشاور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد ترقیاتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ عوام کی سہولت کے لیے سٹریٹ لائیٹس، نوجوانوں کو سپورٹس سامان وغیرہ دینے کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر میئر پشاور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے سروے کا آغاز شروع کردیا گیا جس پر اہلیان علاقہ اور عوام نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کا شکریہ ادا کیا گیا اور انکو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں