پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یکسر مسترد کر دیا

پشاور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یکسر مسترد کردیا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 چور سیاسی جماعتیں تحریک انصاف اور عمران خان سے اتنی خائف ہوگئی ہے کہ وہ اب آپس میں بیٹھ کر یہ سوچ رہی ہے کہ آنیوالے انتخابات میں انکا کیا ہوگا اور اسی سوچ میںانہیں آنیوالے انتخابات میں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے

اس لئے وہ تحریک انصاف کو ریاستی جبر کے ذریعے سیاسی میدان سے آئوٹ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں اگر یہ سیاسی جماعتیں جمہوری ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ غیر جمہوری ہتکھنڈوں کی بجائے سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کریں ان چور سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کے پاس جانے کا کوئی پروگرام نہیں ان لوگوں نے عوام کا خون چوسا اور اب پھر ملک کو لوٹنے کیلئے یہ سارے چور پھر اکٹھے ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان جماعتوں کو اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ عبرتناک شکست سے نہیں بچاسکتی اور انہیں رسوائی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں ملیگا تحریک انصاف کو ریاستی جبر کیذریعے عام انتخابات سے دور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی تحریک انصاف کو ملک کے 80 فیصد سے زائد ووٹر سپورٹ کر رہے ہیں دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے پاس 18 فیصد ووٹر ز بھی نہیں ہیں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ تحریک انصاف کو 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی ہیپکڑ دھکڑ بند کر کے ہمارے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے مقبول ترین سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی سازشیں زور پر ہے لیکن ان تمام زیادتیوں کا بدلہ عوام 8 فروری کو پرچی کی صورت میں لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close