پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص جماعت کی طرف جھکائو، وکلا کا احتجاج کا اعلان

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص جماعت کی طرف جھکا ئوپر ملگری وکلا نے احتجاج کر اعلان کر دیا۔صوبائی صدر ملگری وکیلان احمد فاروق نے کہا کہ خاص سیاسی جماعت کو آئینی اور لا اینڈ آرڈر مقدمات میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، مخصوص سیاسی جماعت کے رہنما لاڈلے بن کر پشاور ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں۔

احمدفاروق خٹک نے مزید کہا کہ اس جماعت کو پشاورہائیکورٹ سے ریلیف بھی مل جاتا ہے، خاص سیاسی جماعت کو اتنی رعایت کیوں دی جارہی ہے اس بارے میں سوالات تو اٹھیں گے، ملگری وکیلان فکرمند ہیں کہ انصاف کا ترازو سب کیلئے یکساں نہیں ہے۔صوبائی صدر ملگری وکیلان نے مزید کہا کہ انصاف کے ترازو کا جھکا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے، پشاورہائیکورٹ میں منگل کو احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close