الیکشن کمیشن کو سیاستدانوں کیساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا گیا

پشاور (آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے امن و امان کے حوالے سے تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو سیاسی لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھنا ہوگا،اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش الیکشن شیڈول درست نہیں، الیکشن کمیشن نے بھی شیڈول کے حوالے سے وضاحت کی ہے،

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال میں بہتری کیلئے الیکشن ضروری ہیں، الیکشن ضرور ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں لکھ کر دیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں 21یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کرنی ہے، سرچ کمیٹی مکمل ہوتے ہی تعیناتیاں کی جائیں گی، نگران وزیراعلی کو وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے خطوط لکھے ہیں، یونیورسٹیوں کی بقا اور انتظامی کنٹرول کو بہتر بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close